ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف شاعر و گیت نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ سلمان خان ہماری تہذیبی روایات جانتا ہے۔ ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا کہ سلمان خان اپنے والدین کی عزت کرنا اچھے سے جانتا ہے، وہ والد کے سامنے آنکھ اٹھا کر بھی بات نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو جو احترام دینا ہے، ان کے ساتھ کس طرح رہنا ہے، کس طرح ان کی بات کو سننا ہے سب سلمان کو معلوم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سلیم خان کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں فلم شعلے، یادوں کی بارات، زنجیر، دیوار، ترشول، کالا پتھر، دوستانہ، سیتا اور گیتا، مسٹر انڈیا اور ڈان شامل ہیں۔