اسلام آباد (شوبز ویب ڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی نےاستاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ’جانی دور گئے‘ کو گا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی آنے والی میوزک وڈیو کے چند مختصر وڈیو کلپز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ’جانی دور گئے‘ کی میوزک وڈیو 29 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ یہ استاد نصرت فتح علی خان کے لیے خراجِ عقیدت ہو گا۔میوزک وڈیو کے ان مختلف کلپز میں حدیقہ کیانی کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آ رہے ہیں، جبکہ بیگ گراؤنڈ میں حدیقہ کیانی کی سحر انگیز آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کے چند بول بھی سنے جا سکتے ہیں۔