اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ نیئر سلطانہ کی 31ویںبرسی(کل)27اکتوبرجمعہ کو منائی جائے گی۔
فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیو الی بیسویں صدی کی معروف ہیروئین نیئر سلطانہ1937ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں انہیں فلموں میں جذباتی اداکاری کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے معاون اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن بہت جلدوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اوّل کی ہیروئین شمار ہونے لگیں ان کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’ قاتل ‘‘ تھی جو کہ 1955ء میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم ’’ تین یکے تین چھکے ‘‘ تھی جو کہ1991میں ریلیز ہوئی ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ’’ سہیلی ،سات لاکھ،فرض اور محبت،ماں کے آنسو،گھونگھٹ،اولاد،توحید،تین پھول،یہودی کی لڑکی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
نیئر سلطانہ نے معروف فلمی ہیرو درپن سے شادی کی وہ27اکتوبر1992ء کو کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو کر چل بسی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ۔