اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار عثمان پیردازہ نے کہا کہ ان کے لئے دنیا کی سب سے بڑی کامیابی دو بیٹیاں ہیں ۔ انہوں نےحالیہ انٹرویو میں کہاکہ اگر وہ اپنی پوری زندگی کی کا میابی دیکھیں تو انہیں اپنی دونوں بیٹیوں میں نظر آتی ہیں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی کہانیاں سننے اور سنانے کا بڑا شوق تھا او ر انہوں نے امریکی اداکار مارلن برانڈو کی اداکاری سے متاثر ہوکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
انہوں نے انکشاف کیاکہ انہیں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملاقات کے تیسرے دن شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا کیونکہ وہ ان کو بہترین ساتھی کے طور پر دیکھتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری انڈسٹری باصلاحیت اداکاروں ، رائٹرز سے بھری ہوئی ہے اور سب منفرد کام کرنا جانتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے سے روکا جارہا ہے۔