عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

فلوریڈا: (نیوز ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی امریکی مسجد میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم نعت اور حمد بھی پڑھتے رہتے ہیں اور کوک سٹوڈیو کیلئے ان کی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
https://x.com/ashwrymthws/status/1710721750059610379?s=20

سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں اذان دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مداح عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے بہت لطف اٹھا رہے ہیں۔