اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماضی کے معروف اداکار بدر منیر کی 15 ویں برسی 11اکتوبر کو منائی جائے گی۔ بدر منیر کو پاکستانی پشتو فلموں کا دلیپ کمار کہا جاتا تھا۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 650کے قریب پشتو، پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا جن میں 150اردو اور پنجابی فلمیں ہیں۔ بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یوسف خان،شیر بانو کراچی میں بنی اور ریلیز ہوئی۔
لوک پشتو داستان پر مبنی یہ فلم بھر پور کامیاب رہی، فلم کے ہدایتکار عزیز تبسم اور ہیروئن یاسمین خان تھی۔بدر منیر کی پہلی اردو فلم جانور تھی ان کی ہیروئنوں میں یاسمین خان شہناز، ثریا خان، نجمہ، مسرت شاہین، دردانہ رحمان اور دیگر بہت سی شامل تھیں،بدر منیر کی مشہور پشتو فلموں میں دہقان،باز اور شہباز بدعملہ،یو بے تاج بادشاہ،الزام،داحق آواز،اودم آسمان، اوربل، دبدن،خانہ بدوش، داپختون تورہ، ٹوپک، زمان قانون اور آدم خان درخانئی شامل ہیں۔
بدر منیر نے اپنے اداکاری کے شوق کو اپنانے کیلئے کراچی کے ایسٹرن فلم اسٹوڈیو میں ایک عرصہ مزدور کے طور بھی کام کیا جبکہ اداکار وحید مراد کے دفتر میں بطور ڈرائیور اور دیگر کاموں کیلئے نوکری بھی کی۔۔بدر منیر 11 اکتوبر2008 کودل کا دورہ پڑ نے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری