میری سلطان راہی کے ساتھ جوڑی کو بیحد پسند کیا جاتا تھا، ان کے ساتھ جب بھی کام کیا ایک نیا خوشگوار تجربہ ہوا،انٹرویو
لاہور(شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی کے جانے کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری حقیقی معنوں میں دم توڑ گئی ہے ، میری سلطان راہی کے ساتھ جوڑ ی بے حد پسند کی جاتی تھی ،میری بنیادی زبان سندھی ہے اور میں نے اردو ریڈیو پاکستان جبکہ پنجابی فلم انڈسٹری سے سیکھی ۔
ایک انٹر ویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی مرحوم کے ساتھ جب بھی کام کیا ہر مرتبہ خوشگوار تجربے کا سامنا ہوا ، سلطان راہی واقعی فن کا سلطان تھا اور وہ نہ صرف ایک بہتری اداکار تھا بلکہ عظیم انسان تھا اور ان کے دنیا سے جانے کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری حقیقی معنوں میں یتیم ہو گئی ۔
انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کاانتقال فلم انڈستری کے لئے بہت بڑا سانحہ تھا اور اس کے بعد فلم انڈسٹری آج تک اس سانحہ سے سنبھل نہیں سکی۔