اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سپرسٹار ماہرہ خان کو خوبصورت انداز میں شادی کی مبارکباد دی۔
بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو پر مشتمل دلکش پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد پیش کی۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری پیاری! ماہرہ خان کو شادی کی بہت بہت مبارکباد اور امید ہے کہ وہ ہر اس چیز میں خوشی اور مسرت پائیں گی جس میں وہ اور سلیم آنے والے سالوں تک ایک ساتھ شریک ہیں۔