تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا نیا سیزن 4 اکتوبر کو شروع ہوگا

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور، تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہو رہا ہے۔
’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹس شیئر کی ہیں۔

اداکار براق ازچویت ’عثمان بے‘ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر پانچویں سیزن کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔براق ازچویت نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ’کورولوس عثمان‘ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔