جب کوئی ہراسانی پر بات کرے تو اسے ضرور سنا جانا چاہیے: عفت عمر

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) نامور اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ آج کل کوئی ہراسانی سے متعلق بات نہیں کرتا لیکن اگر کوئی کرے اسے ضرور سنا جانا چاہیے۔

اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، خواتین کے حقوق اور دیگر مختلف موضوعات سے متعلق بات کی۔

ہراسانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر کا کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان مرد اور خواتین ہراسگی پر بات نہیں کر سکتے، لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جانی چاہیے، اس مسئلے کو ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جن کے ساتھ ہراسگی ہو رہی ہے انہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے تاکہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے قبل خوف محسوس کرے۔