اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ در فشاں کے بوائے فرینڈ اور تعلقات کے بارے میں سوچ نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اداکارہ درفشاں سلیم کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
درفشاں کا ماضی میں دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں پاکستانی تہذیب و ثقافت اور اسلامی نظریات کی بنا پر پاکستانی خواتین کو بوائے فرینڈ سے دوستی اور تعلقات میں منسلک ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پاکستانی خواتین کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہو سکتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عورت کا بوائے فرینڈ ہونا ناممکن ہے اس لئے اگر کوئی بھی لڑکی کسی لڑکے کو پسند کرتی ہے تو بنا کسی رشتے میں منسلک ہونے سے گریز کرتے ہوئے نکاح کرے۔