اداکاری کرتے ہوئے کبھی بھی گھریلو ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں ، بشری انصاری

اسلام آباد (شوبزویب ڈیسک) اداکارہ بشری انصاری نے کہاکہ اداکاری کرتے ہوئے کبھی بھی گھریلو ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں کیا۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو بھی نبھایا اور بچوں کی پرورش سے لے کر گھر کا ہر کام باخوشی کیا ،ان کو اپنے والدین کی بہت مدد وحمایت حاصل رہی ،بشری نے کہا کہ انہوں نے ہماری تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ہماری خواہشات کو بھی ترجیح دی ۔

انہوں نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیاکہ اداکاری میں اپنا نام بناتے ہوئے اپنی فیملی کو کبھی نظر انداز نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ آج کی نسل ملٹی ٹاسکر ہے اور وہ جدید سہولیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فنی اور ذاتی زندگی میں توازن قائم رکھ سکتی ہے۔