ملتان: (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ 2023ء کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالا گرنگ فن کا مظاہرہ کریں گی۔
پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ملتان میں ہو رہا ہے، کرکٹ ایونٹ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، آج افتتاحی میچ پاکستان اور نیپالی ٹیموں کے مابین ملتان میں کھیلا جائے گا۔
میچ کے آغاز سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ تھریشالا گرنگ فن کا مظاہرہ کریں گی، افتتاحی میچ کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔