مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو’لاہور‘ مجھے قتل کر دے، عفت عمر

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ اگر میں اپنی مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو’ لاہور‘ مجھے قتل کر دے گا۔

عفت عمر حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان نے ان سے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا۔

میزبان کے سوال پرعفت عمر کا کہنا تھا کہ عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو نہیں قبول کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیشن کیلئے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کر سکتا، کوئی بھی انسان فیشن کیلئے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ۔

عفت عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں اپنی مرضی کے مطابق فیشن شروع کردوں تو لاہور قتل کردے، اگر آپ اپنی تیاری پر مطمئن ہیں تو آپ خوش رہیں۔