فلم انڈسٹری کی خستہ حالی کی وجہ سے بہت سے شعبے متاثر ہوئے ہیں
لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ختم ہو چکا ہے ،وہ دور بھی تھا اسٹوڈیو میں بننے والی ہر دوسری فلم میں میرے گانے ضرور شامل ہوتے تھے لیکن فلم انڈسٹری پر ایسا زوال آیا ہے اس نے بلا تفریق سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
ایک انٹر ویو میں انور رفیع نے کہا کہ ایک فلم کے بننے میں کئی شعبے کام کر رہے ہیں ہوتے ہیں اور اس میں درجنوں لوگوں کا کردار ہوتا ہے ، فلم انڈسٹری کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ سب لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ملک کے حالات ایسے ہیں کہ دیگر سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے موسیقی کا شعبہ اور بھی زیادہ متاثر ہو اہے ۔