فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہوگئے

آسکر ایوارڈ جیتنے والی اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ نے بالترتیب جیک اور روز کے یادگار کردار ادا کیے

نیویارک (شوبز ڈیسک) جیمز کیمرون کی شہرہ آفاق فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہوچکے ہیں۔آسکر ایوارڈ جیتنے والی اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ نے بالترتیب جیک اور روز کے یادگار کردار ادا کیے۔
ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کیٹ ونسلٹ کی جگہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ گوائنتھ پیلٹرو کو روز کا کردار دینا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ کیٹ کو روز کا کردار دینا فلم کو بہت سست کردے گا۔امریکی میگزین کو انٹرویو میں گوائنتھ پیلٹرو نے بھی بتایا تھا کہ وہ روز کے کردار کیلئے فائنل ہونے ہی والی تھیں لیکن انہیں موقع نہیں مل سکا۔دوسری طرف میتھیو مکانلی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے جیک کے کردار کیلئے آڈیشن دیا تھا اور میں سمجھ رہا تھا کہ شاید یہ کردار مجھے مل جائے گا۔