گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں عدالت نے علی ظفر کے وکلا سے جواب طلب کرلیا۔لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر علی ظفر کے وکلا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6ستمبر تک ملتوی کردی۔میشا شفیع کے وکلا نے میشا شفیع کا مزید بیان قلمبند کروانے کی استدعا کی ہے۔میشا سفیع کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہوچکی ہے۔ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراساں کے الزامات عائد کرنے پرمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔