اسلام آباد: (شوبزویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔ گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے علیحدگی کی وجوہات پر مؤقف دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں ایک شادی کروں یا چار، یہ میری مرضی ہے۔
خیال رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا، لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی۔
اس سے قبل صنم ماروی نے اپنے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال پر تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہر سے صنم ماروی کے 3 بچے ہیں جبکہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009ء میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔