ماسکو(ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی) روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں نیٹو فورسزکی بڑے پیمانے پر تیاریاں خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتی ہیںیوکرین میں ایک طرف روس کی سرحدوں کی قریب فوج جمع ہورہی ہے تو دوسری جانب روس بھی اپنی فوجیں سرحدپر لے آیا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق کوئی چھوٹا ساواقعہ بھی جنگ کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ دونوں جانب سے غیرمعمولی فوجی نقل وحرکت دیکھی جارہی ہے ماہرین کا کہنا ہے دونوں ممالک کی جانب سے جنگی تیاریوں کا ماحول نظرآرہا ہے روس نے بھاری توپ خانہ اور فضائی افواج کو بھی سرحد کے نزدیک تعینات کردیا ہے جبکہ یوکرین نیٹوافواج کے ساتھ مل کر روسی سرحدوں کے قریب فوجی تنصیبات قائم کررہا ہے.
یوکرین کا الزام ہے کہ روس نے غیرقانونی طور پر اس کی سرحد کے نزدیک فوجی تنصیبات تعمیر کرنے میں پہل کی تھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی افواج بڑے پیمانے پر جنگی تیاریاں کررہی ہیں نیٹوکا رکن ہونے کی وجہ یوکرین کی مدد کے لیے نیٹوافواج بھاری جنگی سازوسامان کے ساتھ بظاہر جنگی مشقوں کے لیے یوکرین میں موجود ہیں تاہم اس بار مشقوں کے لیے روسی سرحد کے انتہائی نزدیک کے علاقوں کو چنا گیا ہے جس پر ماسکو نے اپنے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے.
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے وزیردفاع آسٹن الائیڈ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے گفتگو میں یقین دہانی کروائی ہے کہ روس کی جانب سے حملے کی صورت میں امریکا اپنے قریبی اتحادی کو تنہا نہیں چھوڑے گایوکرین کے وزیرخارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس اپنی افواج کو فرنٹ لائن پر لے آیا ہے امریکی فوج کی ہائی کمان کا کہنا ہے کہ یورپ میں تعینات امریکی افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے .
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کاسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم شہباز شریف
پورا ریاستی نظام جھوٹ اور فراڈ پر کھڑا ہے‘ عوام حقیقت دیکھ رہی ہے، عمران خان
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
فلسطین میں اسرائیل جو کچھ کر رہا اس سے بہت پریشان ہوں: گوتریس
برازیل: طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 83 افراد ہلاک، 100 لاپتہ
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
لاہور: وکلا کی ریلی پرپولیس کا لاٹھی چارج، پاکستان بارکونسل کا ملک گیرہڑتال کا اعلان