اسلام آباد(جنرل رپورٹر) : وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہونے اور اس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ سے استعفے کے معاملے پر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا خصوصی سیشن ہفتے کی شام 4 بجے طلب کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جاے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام اراکین اسمبلی اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تمام اراکین اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر مبنی یہ پیغام تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایات قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر جاری کیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ا ±میدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کا ا ±میدوار نامزد کر دیا ہے۔
صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر حکومتی ا ±میدوار ہوں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے بھی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد زرداری ہاو ¿س اسلام آباد میں گذشتہ روز ایک مختصر اجلاس ہوا ، جب کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی گذشتہ رات ہوئی ، دونوں رہنماو ¿ں کی ملاقات میں تجویز سامنے آئی کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاتا ہے تو پی ڈی ایم اس کا حصہ نہ بنے جبکہ باوثوق ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امکان ہے کہ بعض پی ٹی آئی ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔
بہاولپور: سی ٹی ڈی کے زیرحراست 2 دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
چیچہ وطنی: چلتی بس میں مسافر کے مبینہ تشدد سے کنڈیکٹر جاں بحق
معمولی تلخ کلامی پر ہوٹل ملازم نے ساتھی کو قتل کر دیا
سارے مسائل گندم کی امپورٹ کے باعث پیدا ہوئے ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ،رپورٹ پبلک کرینگے’ پنجاب حکومت
دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیاء روانہ
آئندہ بجٹ: مالیاتی بل کا مسورہ تیار کرنے کیلئے پالیسی سیل تشکیل
جولائی تا مارچ مالی خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا، فسکل رپورٹ جاری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں
پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار بھی مارا گیا