اسلام آباد(جنرل رپورٹر) : وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہونے اور اس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ سے استعفے کے معاملے پر اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا خصوصی سیشن ہفتے کی شام 4 بجے طلب کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جاے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام اراکین اسمبلی اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تمام اراکین اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر مبنی یہ پیغام تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایات قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر جاری کیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ا ±میدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ کا ا ±میدوار نامزد کر دیا ہے۔
صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر حکومتی ا ±میدوار ہوں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے بھی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد زرداری ہاو ¿س اسلام آباد میں گذشتہ روز ایک مختصر اجلاس ہوا ، جب کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی گذشتہ رات ہوئی ، دونوں رہنماو ¿ں کی ملاقات میں تجویز سامنے آئی کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاتا ہے تو پی ڈی ایم اس کا حصہ نہ بنے جبکہ باوثوق ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امکان ہے کہ بعض پی ٹی آئی ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔
کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟
شوبز میں صرف خوبصورت چہرے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ‘ صباء قمر
اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا،فہد مصطفی
7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی
سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل
قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک
کلکتہ ڈاکٹر زیادتی کیس میں کتنے لوگ ملوث تھے؟ سی بی آئی نے تحقیقات میں تصدیق کردی
بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
عوام یقین رکھیں دہشتگردی کا سر مکمل طور پر کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے