اسلام آباد ( شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول ڈرامے کبھی میں کبھی تم میں فہد مصطفی کی ماں کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے کم عمر ہونے کی وجہ سے فہد مصطفی کی ماں بننے کے کردار کی پیش کش کو مسترد کیا۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ بشری انصاری کچھ ان سے زائد العمر ہیں جبکہ انہوں نے عمر کی وجہ سے ڈرامے میں فہد مصطفی کی ماں بننے کے کردار کو مسترد کیا۔خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 کے مقبول ڈرامے ہمسفر میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، علاوہ ازیں وہ دیگر متعدد ڈراموں میں ماں کے کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔کبھی میں کبھی تم میں فہد مصطفی کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کی بات پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، صارفین کے مطابق جب وہ فواد خان کی ماں بن سکتی ہیں تو فہد مصطفی کی کیوں نہیں