ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا دیوالی پارٹی میں پہنا گیا دلکش جوڑا ان سے قبل عائزہ خان کے پہننے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارت میں ہندو مذہبی تہوار دیوالی کا جشن دھوم دھام سے مناتے نظر آرہے ہیں ایک منعقدہ دیوالی پارٹی میں جیکولین فرنینڈس نے بھی شرکت کی ۔
پارٹی میں سفید لہنگا اور جالی کی لانگ فراک پہنی نظر آئیں۔جیکولین فرنینڈس کا یہ حسین جوڑا دیکھ کر سوشل میڈیا پر انکا موازنہ پاکستانی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان سے ہونے لگا جو اس دلکش جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔دراصل جیکولین کا یہ جوڑا پاکستان کے مشہور ڈیزائنر حسین ریہار کا ڈیزائن کردہ ہے جس کی ماڈلنگ کیلئے انہوں نے عائزہ خان کا انتخاب کیا تھا۔