معروف اداکاردماغ کی شریان میں خون جمنے کے باعث کومہ میں چلے گئے، اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل کردی
لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر آرٹسٹ واداکار شفقت چیمہ شدیدعلیل ہو گئے ،آئی سی یومیں داخل،دماغ کی شریان میں خون جمنے کے باعث کومہ میں چلے گئے،اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل کردی،بتایاگیا ہے کہ معروف اداکار شفقت چیمہ شدید علیل ہوگئے جنہیں لاہور کے شالا مار ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کروا دیاگیا۔
شفقت چیمہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے 62 سالہ شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں کچھ عرصہ قبل دماغ کی شریان کی بیماری ہوئی تھی۔ شفقت چیمہ کے اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ وقت ہمارے لئے انتہائی مشکل ہے، اورہماری تمام مداحوں سے پرزور اپیل ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا ئیں کریں ۔
اداکارشفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔انہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کی بے شمار فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔شفقت چیمہ نے پاکستانی سینما میں اردو اور پنجابی زبان میں 952 فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سب کو متاثر کیا ہے۔
اداکارہ شفقت چیمہ کی مشہورفلموں میں چوڑیاں،کالے چور،گارڈ فادر،منڈا بگڑا جائے،زمین آسمان،بول،غنڈہ راج ،بازی گر،موسیٰ خان،طوفان،مجاجن ،جھومر،یارانہ،بھائی لوگ،سن آف پاکستان،عشق خدا،دی سسٹم، شامل ہیں ۔اداکارہ شفقت چیمہ نے مختلف پنجابی فلموں میں بطور ولن کا کردار اداکیا ہے ۔پاکستانی اداکارشفقت چیمہ نے کئی پاکستانی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے جن میںلنڈا بازار،خدااور محبت ،اشک،ہیررانجھا شامل ہیں۔