ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے مرحوم دوست بابا صدیقی کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور یہ خبر جیسے ہی سلمان خان تک پہنچی وہ بگ باس کے ایپی سوڈ کی شوٹنگ درمیان میں ہی رکوا کر فوراً وہاں سے روانہ ہوگئے تھے۔
سلمان خان اپنے قریبی دوست بابا صدیقی سے ہمیشہ کیلیے بچھڑ جانے کا دکھ بگ باس کی میزبانی کے دوران اس ہفتے کی قسط میں بھی نہ چھپا سکے۔ اور بابا صدیقی کی یاد میں ان کی نم آنکھیں مداحوں سے پوشیدہ نہ رہ سکیں۔بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سلمان خان چند ہفتے بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دیں گے۔
لیکن سلمان نے شوٹنگ جاری رکھی ہیں اور اس ہفتے میں بگ باس کے خصوصی ایپی سوڈ ’’ ویک اینڈ کا وار‘‘ کی میزبانی کرتے دکھائی دیے۔شو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ ’’وہ اس وقت کسی سے بھی ملنا نہیں چاہتے اور اس دن وہ سیٹ پر بھی نہیں آنا چاہتے تھے‘‘۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ’’میرا آپ سب سے بھی ملنے کا آج دل نہیں تھا، لیکن کام ہے کیا کریں، اور کام تو کرنا ہی ہوتا ہے‘‘۔سلمان خان کے یہ الفاظ صرف بگ باس کے کھلاڑیوں کو سمجھانے کیلیے نہیں تھے بلکہ ان کے دلی جذبات کی عکاسی بھی کر رہے تھے جن سے وہ گزشتہ ایک ہفتے سے گزر رہے ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم
ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
صدر، وزیراعظم کی چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی
عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج
بنوں، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،12جوان شہید،فائرنگ کے تبادلے میں6خوارج ہلاک
احتجاج، دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں، صوبوں کی انتظامیہ کو نہ لڑائیں: مریم اورنگزیب
’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں استدعا
اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق
توشہ خانہ کی تفصیلات گزشتہ حکومت میں عدالت سے چھپائی جاتی تھیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب