ممبئی ( شوبز ڈیسک ) کنگنا رناوت کی نئی فلم “ایمرجنسی” کو سنسر سرٹیفکیٹ ملنے کی خوشخبری ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ فلم 1980 کی دہائی میں بھارت میں نافذ ہونے والے ایمرجنسی کے دور پر مبنی ہے اور اس میں انوپم کھیر، مہما چودھری، میلند سومن، شریاس تلپڑے اور وشاک نائر جیسے اداکار شامل ہیں۔ مرحوم ستیش کوشک بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔ یہ پروجیکٹ کنگنا کی ہدایتکاری میں تیار ہوا ہے، جس کے بارے میں شائقین کی دلچسپی کافی بڑھ چکی ہے۔