ممبئی(این این آئی) آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں معروف فلم اسٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا مالیاتی فراڈ ہے جس میں ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر کیا جا رہا تھا، جس کے تحت یہ تمام لین دین غیر قانونی ہیں۔اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں سومی بورا نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراڈ میں ملوث نہیں ہیں اور ان کے خلاف ‘میڈیا ٹرائل’ کیا جا رہا ہے۔ریاستی پولیس کے سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ ‘ان کا کھیل اب ختم ہوا۔