اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر ایف آئی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے،وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کی
رپورٹ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں یہ انکوائری بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر شروع کی گئی تھی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے 182مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں راحت فتح کا نام بھی شامل تھا تاہم ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاکہ راحت فتح علی خان معروف گلوکار ہیں اور انہیں بیرون ملک اکثر سفر کو جانا پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج: بشریٰ بی بی کی قیادت میں قافلہ ریڈ زون کی جانب گامزن
رات گئے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہم ملاقات
بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرکے ہمارا دھرنا کامیاب کردیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں: امریکا
پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہونے میں کامیاب
حکومت کا اسلام آباد پہنچنے والے پی ٹی آئی قافلوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے پر غور
فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں: مریم نواز
اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کردی