گلوکارعلی ظفرکے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی

لاہور (نیوز ڈیسک) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ سیشن عدالت لاہور میں وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس کی مزید کاروائی نہ ہوسکی ۔

ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 12مارچ تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کو ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔علی ظفر نے جنسی ہراساں کے الزامات عائد کرنے پر دعوی دائر کیا۔