عمران عباس کی پنجابی فلم ’’جی وے سوہنیا جی‘‘(کل) جمعہ کو ریلیز ہو گی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) نامور اداکار عمران عباس کی پنجابی فلم’’ جی وے سوہنیا جی‘‘ 16 فروری کو لاہور سمیت ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں بھارتی اداکارہ سیمی چاہل اور عمران عباس نے کام کیا ہے جبکہ فلم کی عکسبندی لندن میں کی گئی ہے۔یورپ کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی انڈین پنجابی فلم میں سٹار سنگر عاطف اسلم کا سپر ہٹ گیت بھی شامل ہے۔