اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو کی56ویں سالگرہ آج 12فروری کومنائی جائے گی اس سلسلے میںمنعقدہ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںانہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغازانور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیاان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ’’ انگار وادی،نجات،کرچیاں،چاہتیں،ہمسفر،دشت،آن ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’ جو ڈر گیا وہ مر گیا ،ممی اور مجھے چاند چاہیے ‘‘ شامل ہیں ۔