نئی دہلی ( شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی مہم کیلئے اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑگیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے پونم پانڈے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایسویسی ایشن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا یہ عمل غلط اور نا قابل قبول ہے، اس خبر کے بعد سے لوگ فلم انڈسٹری میں ہونے والی اموات کی خبروں پر یقین کرنے سے کترائیں گے، انڈسٹری میں کوئی بھی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اس حد تک نہیں آتا۔
ٹوئٹ میں پونم پانڈے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان کی منیجر نے بھی جھوٹی خبر کی w تصدیق کی لہذا منیجر کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔