صوبہ پنجاب میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ڈینگی کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔
پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے 68 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال صوبے کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار 585 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور سے گزشتہ روز 44، ملتان سے 7، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے 5، 5 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح اٹک، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، بہاولنگر، جھنگ اور میانوالی سے ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
پنجاب بھر کےاسپتالوں میں ڈینگی کے کل 68 مریض زیرِ علاج ہیں۔