ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبر پختون خوا نے 19 آﺅٹ سورس اسپتالوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی جی نے آڈٹ کے لیے سیکریٹری صحت کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ آﺅٹ سورس اسپتالوں کا خصوصی آڈٹ کے لیے فیلڈ آڈٹ ٹیم قائم کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ آڈٹ ٹیم کو تمام متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی ممکن بنائی جائے، ٹیم کو کیش مینجمنٹ، اخراجات، بجٹ، اسٹور اکاﺅنٹس اور رسیدوں کی تفصیلات دی جائیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آڈٹ ٹیم کے لیے الگ کمرہ، ٹائپسٹ، کمپیوٹر، پرنٹر اور فوٹو اسٹیٹ کی سہولت دی جائے۔