87 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع سے ڈینگی کے 14258 کیسز سامنے آئے ہیں۔

علی جان خان کے مطابق گزشتہ روز  لاہور سے 44، راولپنڈی 2، گوجرانوالہ 20، ملتان 5 اور فیصل آباد سے ڈینگی کے 13 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب کے سیکریٹری ہیلتھ کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ، ساہیوال اور جھنگ سے ڈینگی کا 1 ، 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔

علی جان خان کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 94 مریض زیرِ علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت