جانوروں کے فلو وائرس سے مماثل وائرس کا پہلا انسانی کیس برطانیہ میں رپورٹ ہوا ہے۔
لندن سے برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں سوائن فلو ایچ 1 این 2 کا پہلا انسانی کیس رپورٹ ہوا ہے۔
برطانوی ہیلتھ ایجنسی نے اس حوالے سے بتایا کہ مریض میں سوائن فلو ایچ1 این 2 کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔
برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحتیاب ہوگیا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایچ 1 این 2 فلو وائرس عموماً خنزیر میں پایا جاتا ہے۔