کراچی میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق

مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کراچی میں رواں مہینے میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ شہر میں رواں ماہ کانگو وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نےکراچی میں کانگو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کردی۔ ترجمان کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مریض کی حالت قدرے بہتر ہے۔ محکمہ صحت محکمہ لائیو اسٹاک سے مکمل رابطے میں ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ساتھ مل کر متاثرہ گھر اور ملحقہ علاقے میں ٹک کنٹرول سرگرمی شروع کی جائے گی۔ 

یہ رواں ماہ کراچی سے کانگو کا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل متاثرہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہوگیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت