مزید 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 76، ملتان 18 اور فیصل آباد میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ڈینگی کے 15، 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، چکوال، بہاولپور، وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 12 ہزار 796 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 147 افراد زیرِ علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت