167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

 صوبۂ پنجاب میں ڈینگی کے تصدیق شدہ نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 12 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 98 جبکہ گوجرانوالہ میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی: 3ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7  افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ 3 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

راولپنڈی میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2611 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  4 مقدمات درج کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4465 مقدمات درج جبکہ 643 عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 1 کروڑ 28 لاکھ 21 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت