حکومت پنجاب نے صوبے میں کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی۔
نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیار کردہ کھانسی کے یہ سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کیے جاتے تھے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سیرپس میں مالدیپ کی شکایت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیقات میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی، ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے پانچوں سیرپس کی فروخت روک دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپ کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے، سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے۔