صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزاء کا انکشاف ہوا ہے۔
مالدیپ حکومت اور عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لاہور کی کمپنی کے بنائے ہوئے کَف سیرپ پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
لاہور کی کمپنی فارمکس لیبارٹری لیمیٹڈ کے کف سیرپ میں نقصان دہ کثافتیں پائی گئی ہیں جس کے پیشِ نظر ڈریپ نے بھی کھانسی کے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کھانسی کے سیرپ میں ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔
لاہور کی کمپنی کا سیرپ مالدیپ، فجی سمیت 4 ممالک کو برآمد کیا گیا تھا۔
لاہور کی کمپنی کا بنایا ہوا کف سیرپ پاکستان میں بھی سپلائی کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی کف سیرپس میں موجود اِنہی کثافتوں کے سبب کئی بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔