مزید 138 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 138 کیسز رپورٹ ہو گئے۔

سیکریٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 11 ہزار 863 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

علی جان خان نے بتایا کہ لاہور میں ڈینگی کے 74، فیصل آباد میں 18، راولپنڈی میں 13، ملتان میں11، گوجرانوالہ میں 10، شیخو پورہ میں 3، خانیوال میں 2 مریض سامنے آئے ہیں

نارووال، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چکوال، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کا 1، 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 140 مریض زیرِ علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت