سربراہ پنجاب انسدادِِ پولیو پروگرام

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے سربراہ خضر افضل کا کہنا ہے کہ پنجاب 3 برسوں سے پولیو سے پاک ہے۔

یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

خضر افضل نے مزید کہا ہے کہ اکتوبر میں ویکسین سے محروم بچوں کی شرح 1.3 فیصد سے کم ہے۔

پنجاب کے انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 کروڑ 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت