167 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے167 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11 ہزار 353 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے لاہور میں 75، گوجرانوالہ میں 36 اور ملتان میں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد میں 14، راولپنڈی میں 11، شیخوپورہ میں 3، اٹک اور مظفر گڑھ میں ڈینگی کے 2، 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ساہیوال اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کا شکار 145 مریض زیرِ علاج ہیں۔

راولپنڈی میں 18 نئے ڈینگی مریض

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2525 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 47 مریض زیرِ علاج ہیں۔

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق  ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 4425 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ641 عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت