کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے علاج کے لیے کراچی لایا گیا کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مریض کی حالت تشویش ناک ہونے پر اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مریض سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیز اسپتال نیپا میں قائم خصوصی کانگو وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق بلوچستان سے کراچی منتقل کیے گئے کانگو وائرس سے متاثرہ 12 مریض نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

دوسری جانب سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈیزیز میں قائم کانگو وارڈ میں ایک اور مریض کو داخل کیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت