ملک میں 500 اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے: نگراں وفاقی وزیر صحت

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان— فائل فوٹو
نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان— فائل فوٹو 

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 500 اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے اس دورے کے دوران چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکا افتتاح کیا۔

اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسپتال میں امراضِ قلب کا یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

نگراں وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے 4 سو بیسک ہیلتھ یونٹس کو سولرائز کیا جارہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت