قیلولہ (دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کیلئے لیٹ جانا) کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آپ کا یہ عمل امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق کوئی بھی جسمانی سرگرمی جیسے کہ جاگنگ سے لے کر قیلولہ کرنا امراض اور اسٹروک میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا سب سے بہتر طریقہ ہے جو دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق وہ افراد جو بالکل بھی ورزش نہیں کرتے اور بہت زیادہ ٹیلی ویژن دیکھتے یا صرف بیٹھے رہتے ہیں انہیں امراض قلب لاحق ہونے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔
اسلیے بیٹھے رہنے سے بہتر سونا ہے۔ محقیقن کے مطابق بھرپور نیند کے بہت سے فوائد ہیں جن میں باڈی ماس انڈیکس اور کمر کی پیمائش بھی بہتر ہوتی ہے ۔