نظام صحت چلانے کا طریقہ درست نہیں، کرڑوں کی چیز اربوں میں خریدی جارہی ہیں، ڈاکٹر قیصر سجاد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ہمارے صحت کے نظام کو چلانے کا سسٹم درست نہیں ہے۔ بدقسمتی سے معاملہ اب پبلک ہوگیا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

سینیئر ڈاکٹرز فورم، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کراچی میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

ڈاکٹر قیصر سجاد نے مزید کہا کہ کروڑوں کی چیزوں کو اربوں میں خریدا جا رہا ہے۔ قطر اسپتال کراچی میں روبوٹ مشین دس سال پہلے خریدی گئی تھی، اب وہ کباڑ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر روبوٹ اتنا ضروری ہے تو کسی نجی اسپتال میں ضروری کیوں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر صاحب سے درخواست ہے کسی کے کہنے میں نہ آئیں۔

ڈاکٹر سہیل اختر نے کہا جب بنیادی سہولتیں موجود ہوں تب روبوٹ منگوائیں۔ انہوں نے کہا سندھ کے وزیر صحت کا موقف درست ہے، اس کی تائید کرتے ہیں۔

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر وارث نے کہا کہ بطور ڈاکٹر ہم چاہتے ہیں صحت کے بنیادی مسائل حل کریں۔

کیٹاگری میں : صحت