مثبت نمونوں کی تعداد 43 ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان کے مختلف ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی، پشاور، راولپنڈی اور چمن کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال کراچی ایسٹ کے سیوریج میں چوتھی بار، پشاور کے سیوریج میں 15 ویں بار جبکہ راولپنڈی کے سیوریج میں تیسری بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارتِ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں سہراب گوٹھ اور مچھر کالونی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گڈاپ ٹاون کے سیوریج میں موجود پولیو وائرس جنیاتی طور پر لوکل ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نرے خوڑ پشاور کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق نازیان افغانستان سے ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال بلوچستان کے سیوریج میں چوتھی بار جبکہ پنجاب کے سیوریج سیمپل میں نویں بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ چمن کے علاقے ہادی پیکٹ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور سیوریج سیمپل کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق بحسود افغانستان سے ہے۔

کیٹاگری میں : صحت