پاکستانی وزارتِ صحت کو ادویات فلسطین بھجوانے کیلئے اجازت نامہ مل گیا

--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

پاکستانی وزارتِ صحت کو ادویات فلسطین بھجوانے کے لیے اجازت نامہ مل گیا۔

وزارتِ صحت ادویات کی کھیپ این ڈی ایم اے کے سپرد کرے گی، جان بچانے والی ادویات اور سرجری کے آلات فلسطین بھجوائے جا رہے ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق فلسطین کے لیے میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت